Sports

 نیدر لینڈس نے کیا بڑا الٹ پھیر، جنوبی افریقہ کو دی کراری مات

Netherland ICC World Cup
235views

نئی دہلی : آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا تھا۔ وہیں اس ٹورنامنٹ میں جائنٹ کلر مانی جارہی نیدرلینڈس کی ٹیم نے بھی اپنا دم دکھایا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے والی ٹیم نے ہندوستان میں کھیلے جارہے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیدرلینڈس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کے 78 رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 245 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ کو 43-43 اوورز کا کر دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 42.5 اوورز میں 207 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں تین دنوں میں یہ دوسرا اپ سیٹ ہے۔ افغانستان نے جہاں انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دی تھی تو وہیں نیدرلینڈس نے فارم میں چل رہی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دی ہے۔ ڈیوڈ ملر نے ایک اینڈ پر رک کر پروٹیز ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی 43 رنز پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس ورلڈ کپ میں اب تک جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن نیدرلینڈس کے خلاف ان کی بیٹنگ ناکام رہی۔ گزشتہ 5 ون ڈے میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم نیدرلینڈس کے خلاف 246 رنز کے تعاقب میں صرف 109 رنز پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ ٹیم کے ٹاپ 5 بلے باز 100 رنز سے پہلے 89 رنز پر ہی لوٹ چکے تھے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کھیلی۔ اس اننگز کی بدولت ٹیم نے میچ میں زبردست واپسی کی۔ 140 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے والی ٹیم کے لئے ایڈورڈ کی نصف سنچری نے اسکور کو 200 رنز سے آگے بڑھا دیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.