222
راجدھانی دلّی میں سبھی سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری اسکول بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے مد نظر اگلے دو دن تک بند رہیں گے۔ دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ جانکاری دی ہے۔
اس سے قبل دلّی میں ہوا کی کوالٹی اور زیادہ خراب ہونے کے تناظر میں رفتہ رفتہ اقدامات کیے جانے سے متعلق عملی منصوبے کا تیسرا مرحلہ فوری طور سے نافذ کر دیا گیا۔ دلّی میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ 402 پر پہنچ گیا، جو شدید کے زمرے میں آتا ہے۔ مذکورہ عملی منصوبے کو نافذ کرنے سے متعلق ذیلی کمیٹی نے آج اپنی میٹنگ میں پورے قومی راجدھانی خطے میں تعمیراتی اور انہدام کی سرگرمیوں پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔