International

پاکستان میں عام انتخابات اگلے سال 8 فروری کو کرائے جائیں گے

199views

پاکستان میں عام انتخابات اگلے سال 8 فروری کو کرائے جائیں گے، جن میں ابھی تک کافی تاخیر ہوچکی ہے۔ کل پاکستان کے صدر عارف علوی نے اعلیٰ انتخابی کمشنر، اٹارنی جنرل اور انتخابی کمیشن کے چار ارکان کے ساتھ بات چیت کے بعد اِس تاریخ کا اعلان کیا۔ اِس سے متعلق میٹنگ، پاکستان کے سپریم کورٹ کی طرف سے انتخابی کمیشن کو یہ حکم دیے جانے کے بعد منعقد کی گئی کہ وہ چناؤ تاریخ کے بارے میں صدر سے صلاح مشورہ کرے۔

اِس سال 9 اگست کو پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کے بعد پاکستان کا نظام حکومت ایک عبوری سرکار سنبھال رہی ہے۔

پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانے ہوتے ہیں، لیکن پاکستان کے انتخابی کمیشن ECP نے کہا ہے کہ تازہ ترین مردی ¿م شماری کے بعد نئے سرے سے حلقہ بندی کے لیے وقت درکار ہے۔ حلقہ بندی کا یہ کام انتخابات سے پہلے کرایا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.