NationalPunjab

پنجاب میں دھان کی سرکاری خرید شروع اور ریاستی سرکار نے مختلف منڈیوں میں کسی خامی سے پاک انتظامات کئے

118views

پنجاب میں دھان کی سرکاری خرید شروع کردی گئی ہےاور ریاستی سرکار نے مختلف منڈیوں میں کسی خامی سے پاک انتظامات کئے ہیں۔ کسی بھی چاولمِل کو، خریداری کا مرکز نہیں بنایا گیا ہے اور دھان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانےوالے ٹھیکیداروں، نیز مِل مالکان کیلئے یہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ اُن کے پاس،جو دھان سے نکالا ہوا چاول موجود ہے، اس کی مقدار کے بارے میں، جانکاری فراہم کریں۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کَل پہلے دن،20 ہزار کوئنٹل سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی۔ یہ خریداری، لدھیانہ ضلعے میں، ایشیاءکیسب سے بڑی، کھنہ منڈی میں کی گئی۔

ریاستی حکومت نے 182 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداریکا نشانہ رکھا ہے اور ریاست بھر میں ایک ہزار 806 منڈیاں قائم کی گئی ہےں۔ چاول کیملوں کو کمپیوٹرائزGPS نظام کے ذریعے ان منڈیوں سے منسلککردیا گیا ہے۔ ہر منڈی میں بایو میٹرک نظام کے ذریعے کسانوں کی تصدیق کی جائے گی اوروہاں ایک نوڈل افسر مقرر کیا گیاہے تاکہ تمام بندوبست کی نگرانی کی جا سکے۔ کسانوںکے کھاتوں میں دھان کی رقم کی براہ راست ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا اور ریزروبینک نے دھان کی خریداری کے سیزن کے لیے نقد جمع کرنے کی حد37 ہزار 625 اعشاریہ چھآٹھ کروڑ روپئے مقرر کی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.