بھارت تعلیم اور ہنرمندی کے ذریعہ اپنے نوجوانوں کو نئے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے تیار کررہا ہے: وزیراعظم

175views
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت تعلیم اور ہنرمندی کے ذریعہ اپنے نوجوانوں کو نئے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے تیار کررہا ہے۔ کوشل دیکشانت سماروہ سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جب ملک کے نوجوان بااختیار ہوتے ہیں تو ملک اور زیادہ ترقی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہنرمندی کو مسلسل فروغ حاصل ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تقریباً چار دہائیوں کے بعد نئی قومی تعلیمی پالیسی متعارف کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ حکومت بڑے پیمانے پر نئے میڈیکل کالج اور IIT، IIM اور ITI جیسے ہنرمندی کے فروغ کے ادارے قائم کررہی ہے۔ جناب مودی نے ذکر کیا کہ پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا کے تحت کروڑوں نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن روایتی شعبوں کو بھی مضبوط کیا جارہا ہے جو روزگار فراہم کرتے ہیں۔
