غیرملکی امداد کو منضبط کیے جانے کے قانون کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں ’نیوز کلک‘ پر فرد جرم داخل
112
CBI نے غیر ملکی امداد کو منضبط کیے جانے سے متعلق قانون FCRAکی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں نیوز پورٹل NewsClick کے ٹھکانوں کی تلاشی لی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیشی ایجنسی نے اِس سلسلے میں دو مقامات پر چھاپے مارے۔ ایجنسی نے اِس معاملے میں نیوز پورٹل کیخلاف ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پورٹل نے FCRA ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی فنڈ حاصل کیے۔ حال ہی میں دلّی پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت اِس معاملے میں نیوزکلک کے بانی Prabir Purkayastha اور اُس کے ایچ آر ہیڈ عامر چکربرتی کو گرفتار کیا ہے۔