International

بے گھر فلسطینیوں کو اپنے گھر لوٹنے کا حق ایک مقدس حق ہے:حماس

134views

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اس نے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو کالعدم قرار دینے کی اسرائیل کی کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔حماس نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “الا اقصیٰ طوفان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کے عالمی وجود کو دوبارہ ایجنڈے میں لایا ہے اس مسئلے میں انصاف پسندی اور اس کی قانونی حیثیت کو اجاگر کیا اور اسے منظر عام سے دور جانے کا سد باب کیا ہے۔”

حماس نے فلسطینی عوام کے آزادی، خود مختاری، واپسی اور قبضے کے خاتمے جیسے قومی حقوق کو تسلیم اور ان حقوق کو تقویت دیے جانے کی اپیل کی ہے۔پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر اسرائیل کے خاص طور پر غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں پناہ گزینوں اور تمام فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور قتل عام جاری رکھنے پر توجہ دلائی گئی ۔

حماس کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ” طاقت اور حملوں کے ذریعے بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کو اپنے گھر بار کو لوٹنے کا حق ایک مقدس حق ہے جو فلسطینیوں کی نسلوں کو دیا جائیگا یہ معاملہ دستبرداری یا مذاکرات سے تعلق نہیں رکھتا۔”بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ “یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی اسرائیل کی طرف سے امریکی انتظامیہ کے تعاون سے تمام کوششوں کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.