Bihar

بہار کے کیمور میں تالاب میں ڈوبنے سے پانچ بچوں کی موت

184views

پٹنہ،13 نومبر:۔ بہار میں کیمور ضلع کے کرم چت تھانہ علاقے کے دھاواپوکھر گائوں میں پیر کے روز تالاب میں نہانے کے دوران پانچ بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق رنکو دیوی دو دن قبل اپنے میکے دھو پوکھر آئی تھیں۔ وہ پیر کی صبح دھان کی کٹائی کرنے گئی تھی۔ اس دوران ان کے اور میکے کے آٹھ بچے کھیت میں کھانا لے گئے۔ کھانا دے کر صبح کڑاری گائوں میں فقیرانہ تالاب میں نہانے لگے۔ اس دوران پانچ بچے گہرے پانی میں چلے گئے، جب کہ تین تالاب کے کنارے ہی تھے۔ جب تینوں بچوں نے پانچوں بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے رنکو دیوی کو اطلاع دی جو کھیت میں دھان کی کٹائی کر رہی تھی۔ وہاں سے رنکو دیوی تالاب پر آئی اور دو بچوں کو باہر نکالا۔ اسی دوران جب گائوں کا ایک نوجوان تالاب کی طرف آیا تو اس نے فون پر گائوں والوں کو اطلاع دی۔ گائوں کے لوگوں نے تالاب میں ڈوبے بچوں کو باہر نکالا۔ اس کے بعد سب کو چناری کے قریب تلادی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں سے پھر کدرا لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے پانچوں کو مردہ قرار دیا۔ متوفی بچوں میں ٹیچر سشیل رام کی تین بیٹیاں انو پریا ( 12 سال) ، انشو پریا (10 سال) اور مدھو کماری (8 سال) شامل ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی سنیل رام کی ایک بیٹی اپوروی کماری چار سال اور سنیل کی بہن رنکو دیوی کا بیٹا امن کمار چار سال کی بھی ڈو بنے سے موت ہوگئی۔ سنیل رام کا بیٹا دس سال کا آیوش اور آٹھ سال کی بیٹی آیوشی اور سشیل رام کا بیٹا انکت کمار 11 سال بچ گئے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.