National

ٹرین حادثہ میں 15 افراد کے مرنے کی خبر، ڈرائیورنے سگنل نظر اندازکیا

134views

مغربی بنگال کے نیو جلپائی گڑی میں مال گاڑی اور کنچن جنگا ایکسپریس کے درمیان تصادم میں اب تک 15 افراد کی موت کی خبر ہے، جب کہ 25 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق مال گاڑی نے کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرین کے لوکو پائلٹ  یعنی ڈرائیورنے سگنل کو نظر انداز کر دیا تھا۔

دارجلنگ ضلع میں ریلوے بورڈ کی چیئرمین جیا ورما سنہا نے کہا کہ بچاؤ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ٹرین ڈرائیور (لوکو پائلٹ) نے سگنل کو پوری طرح نظر انداز کر دیا تھا۔ اس حادثے میں ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی ہے جبکہ ٹرین گارڈ بھی مارا گیا ہے۔ اگرتلہ-سیالدہ روٹ پر تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تصادم  آج  صبح تقریباً 9 بجے اس وقت ہوا جب 13174 کنچن جنگا ایکسپریس اگرتلہ سے سیالدہ جا رہی تھی۔ اس تصادم میں کنچن جنگا ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ہر طرف چیخ و پکار تھی۔ تصادم کے باعث ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.