International

غزہ میں تئیس روز میں ہلاکتیں 8 ہزارسے تجاوز کرگئیں

204views

جمعہ کی رات سے محصور غزہ کی پٹی پر پرتشدد بمباری کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

ان پیش رفتوں کے درمیان عینی شاہدین نے اتوار کو صبح سویرے غزہ کی پٹی کی شمالی مشرقی سرحد پر فلسطینی دھڑوں کی اسرائیلی افواج اور فورسز کے درمیان دوبارہ جھڑپوں کی اطلاع دی۔

عینی شاہدین نے توپ خانے کی آوازیں سننے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپوں کی تصدیق کی۔ اسرائیلی افواج کی طرف سے جبالیہ میں گھسنے کی کی کوشش کی گئی مگراسرائیلی قابض فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے پرتشدد حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فائر بیلٹ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے علاقے میں الصفطاوی، بیر النعجہ اور ابو شرخ گول چکر کے علاقوں تک پہنچ گئی۔

یہ پیش رفت اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی کے ہفتے کے روز اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں حماس کےخلاف جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔انہوں نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ فوری طورپر علاقہ خالی کردیں۔

جب کہ زمینی افواج نے علاقے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔۔

ہیلیوی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پیغام میں مزید کہا کہ اس جنگ کے کئی مراحل ہیں۔ اب یہ جنگ دوسرے مرحلے میں چلی گئی ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیلی افواج اس وقت غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں داخل ہوئے بغیر حماس کو تباہ کرنا ممکن نہیں۔ اسرائیل قیدیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

8 ہزار متاثرین

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں حماس کی وزارت صحت نے ہفتے کی رات اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں 8,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت نے کہا کہ اسرائیلی جنگ میں مرنے والوں کی تعداد 8000 سے تجاوز کر گئی جن میں سے نصف بچے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ان کا علاقہ اب “میدان جنگ” بن چکا ہے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کی تاکید کی جاتی ہے جب کہ اس نے فلسطینی علاقوں میں حماس کے جنگجوؤں کے خلاف اپنی فضائی مہم تیز کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج حماس کی طرف سے اسرائیل پر شروع کیے گئے ایک غیرمعمولی حملے کے جواب میں 7 اکتوبر سے تباہ کن بمباری کی کارروائیاں شروع کر رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.