منیلا، 24 اکتوبر (یو این آئی) فلپائن کے شمال مشرقی ساحل سے سمندری طوفان ’ٹریمی‘ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر کم از کم 26 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث لوزون کے مرکزی جزیرے پر موسلا دھار بارشیں ہوئیں جو بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان مغرب کی طرف کرڈیلیرا کے شمالی پہاڑی سلسلے سے بحیرہ جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔فلپائنی محکمہ موسمیات نے چند شمالی صوبوں میں شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی لہروں کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران طوفان کے نتیجے میں ناگا شہر سمیت وسطی بیکول کے خطے میں 14 اموات ہوئی ہیں، زیادہ تر افراد پانی میں ڈوبنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے لقمہ اجل بنے۔ٹریمی طوفان صوبہ اسابیلا کے شمال مشرقی قصبے دیولاکان سے ٹکرایا، تاہم شہر کے ڈیزاسٹر چیف ایزیکیل شاویز کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر طوفان کی ممکنہ زد میں آنے والے علاقوں میں تعلیمی ادارے اور کاروبار بند کرنے کا حکم دیا ہے۔شہری دفاع کے دفتر کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں ، جن میں سے زیادہ تر بیکول کے رہائشی ہیںسول ایوی ایشن ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ طوفان کے سبب سے ملک بھر میں کم از کم ایک درجن پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ مرکزی بینک نے مسلسل دوسرے روز فارن ایکسچینج ٹریڈنگ اور مانیٹری آپریشنز کو منسوخ کردیا ہے۔فلپائن میں عام طور پر سالانہ اوسطاً 20 سمندری طوفان آتے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر موسلا دھار بارشیں ، تیز ہوائیں اور مہلک لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیلی فورسز کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ
فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈے تباہ: 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا دمشق، 10 دسمبر (یو این آئی)...
آٹے کیلئےقطار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ، مزید 50 شہید
غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل نے غزہ میں آٹے کی تقسیم کے دوران نہتے شہریوں پر حملہ کر...
آسٹریلیا میںنابالغوں کیلئے سوشل میڈیا پر قومی پابندی
ٹیک بزنس مین ایلون مسک نےتنقید کی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی ناراض کینبرا یکم دسمبر (ایجنسی) آسٹریلیا 16...
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
ماسکو یکم دسمبر:(ایجنسی)روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں پیدا کی جانے والی نئی صورت حال پر...