International

ہندوستان مواقع کی سرزمین بن گیا ہے: مودی

42views

نیویارک، 22 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو مواقع پیدا کرنے کی سرزمین بتاتے ہوئے آج کہا کہ انسانیت، روحانیت، ترقی پسندی، استقامت اور خوشحالی کی پانچ پنکھڑیوں کی طاقت پر ہندوستان ترقی یافتہ بنے گا۔مسٹرمودی نے دورہ امریکہ کے دوسرے دن اتوار کو نیو یارک کی ناساؤ کاؤنٹی کے یونینڈیل میں نساؤ کولیزیم میں این آر آئیز کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام مودی اینڈ یوایس میں جمع 15 ہزار سے زیادہ لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا، اب اپنا نمستے بھی ملٹی نیشنل بن گیا ہے۔ لوکل سے گلوبل ہوگیا ہے اور یہ سب آپ نے کیا ہے۔ ہندوستان کو اپنے دل میں رکھنے والے ہر ہندوستانی نے یہ کیا ہے۔ آپ کی یہ محبت میری بڑی خوش قسمتی ہے۔ مجھے وہ دن یاد آتے ہیں جب میں وزیر اعظم بھی نہیں تھا، وزیر اعلیٰ بھی نہیں تھا اور لیڈر بھی نہیں تھا۔ اس وقت تجسس کے طور پر میں یہاں آیا کرتا تھا۔ جب میں کسی عہدے پر نہیں تھا، اس پہلے بھی میں امریکہ کی تقریباً 29 ریاستوں کا دورہ کر چکا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.