National

مہاراشٹر: سانگلی میں اندوہناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

88views

سانگلی: مہاراشٹر کے سانگلی میں تاشگاؤں-مانیراجوری روڈ پر منگل کی نصف شب کو پیش آنے والے اندوہناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ رات دیر گئے 1.30 بجے پیش آیا اور آلٹو کار تساری نہر میں جا گری۔

پولیس کے مطابق، کنبہ کے افراد آلٹو کار میں کواتھے مہانکال تحصیل کے کوکیلے گاؤں میں اپنے رشتہ دار کی سالگرہ میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ اس واقعے میں دو خواتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

سنسان علاقہ اور اندھیری رات ہونے کی وجہ سے بروقت امداد نہ مل سکی اور زخمی خاتون صبح تک وہیں پڑی رہی۔ بادی النظر محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی آ گئی ہوگئی، جس کی وجہ سے کار سیدھے نہر میں گر گئی۔ اس حادثہ میں جان گنوانے والوں میں تین چھوٹے بچے بھی شمال ہیں۔

واقعہ کی دیر سے اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مرنے والوں کی شناخت راجندر جگناتھ پاٹل (60)، سجاتا راجندر پاٹل (55) پرینکا اودھت کھراڈے (30)، تین بچے دروا (3)، کارتیکی (1)، راجوی (2) کے طور پر کی ہے۔ زخمی خاتون کا نام سوپنالی وکاس بھوسلے (30) ہے۔ پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.