![](https://jadeedbharat.com/wp-content/uploads/2023/10/Israel-Turkey-750x387.jpg)
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے سخت بیانات کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے ترکیہ سے اپنے ملک کے سفارتی نمائندوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایلی کوہن نے ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ ترکیہ کی جانب سے جاری خطرناک بیانات کے پیش نظر میں نے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے وہاں سے سفارتی نمائندوں کی واپسی کا حکم دیا ہے۔ ترک صدر ایردوان نے استنبول میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں اسرائیل پر کڑی تنقید کی تھی۔
ایردوان نے کہا کہ وہ اسرائیل کے بارے میں ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے حقیقت ظاہر کریں گے۔ انھوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے مغرب کو بھی غزہ میں ہونے والے قتل عام کا مرکزی ملزم قرار دیا۔ ایردوان نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو “پاگل پن” کی حالت ختم کرکے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے بند کردینا چاہیں۔ ایردوان نے مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیا تم پھر صلیبی جنگیں لڑنا چاہتے ہو؟
![Follow us on Google News](https://jadeedbharat.com/wp-content/uploads/2024/01/GoogleNews.png)