International

ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں کرد ورکرس پارٹی کے 32 ٹھکانوں کو تباہ کیا

79views

استنبول، 24 اکتوبر (یو این آئی) ترک فضائیہ نے بدھ کے روز شمالی شام اور عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے کم از کم 32 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ ٹی آر ٹی براڈکاسٹر نے یہ رپورٹ ترک وزارت دفاع کے حوالے سے دی۔گزشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سرکاری طیارہ بنانے والی کمپنی ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (یو ایس اے ایس) کی فیکٹری پر بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بعد میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے اور 22 دیگر زخمی ہیں۔ترک حکام کا خیال ہے کہ دہشت گردانہ حملہ ممکنہ طور پر PKK کے ارکان نے کیا تھا۔نشریاتی ادارے نے اطلاع دی کہ فضائیہ کی کارروائی میں PKK کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد کو ختم کر دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ PKK اور ترکی کے درمیان مسلح تنازعہ 1984 سے مسلسل جاری ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.