رانچی، 3 نومبر :۔ سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونینس (سیٹو)، آل انڈیا کسان سبھا اور بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا (بی ای ایف آئی) نے جمعہ کو جھارکھنڈ کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر مظاہرہ کیا۔ اس دوران ریلوے، بجلی سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری اور اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی مخالفت کی گئی۔ اس مظاہرے کے ذریعے انڈین ریلوے سمیت تمام سرکاری اداروں اور خدمات کی نجکاری کو روکنے، نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) اسکیم سے دستبرداری اور اسمارٹ میٹر لگانے کے منصوبے کو فوری طور پر واپس لینے کے مطالبات کئے گئے۔ اس کے علاوہ ریلوے فیکٹریوں آئی سی ایف چنئی میں وندے بھارت ٹرین بنانے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دینے کے منصوبے کو منسوخ کرنے، ایچ ای سی کو بچانے کے لئے پلانٹ کی جدید کاری اور ورکنگ کیپیٹل فراہم کرنے اور ایچ ای سی کے افسران اور مزدوروں کے 20 ماہ کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ مختلف ٹریڈ یونین لیڈران بشمول سی آئی ٹی یو کے پرکاش وپلاو، انیروان بوس، بھون سنگھ، پرتیک مشرا، بی ای ایف آئی کے ایم ایل سنگھ، کنک رنجن چودھری، کسان سبھا کے وریندر کمار، سکھ ناتھ لوہرا، پرفل لنڈا ایمپلائز فیڈریشن کے نوین چودھری نے رانچی وے پر مظاہرے کا اہتمام کیا۔ سیٹو کے ریاستی صدر دفتر کے مطابق رانچی کے علاوہ ٹاٹا نگر، کوڈرما، دھنباد، بوکارو اسٹیل سٹی، جامتارا اور پاکوڑ ریلوے اسٹیشنوں کے سامنے مظاہرے کئے گئے۔
287
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کیلئے گورنر کی منظوری مل گئی
24 فروری کو گورنر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا سیشن؛ 3 مارچ کو بجٹ پیش ہوگا جدید بھارت نیوز...
ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 14 جنوری:۔ ڈوم چانچ میں پانی کے ٹاور کے معاملے میں میسرز اے کے جی کنسٹرکشن...
ہائی کورٹ کے جج جسٹس ڈاکٹر ایس این پاٹھک ریٹائر ہوگئے
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 14 جنوری:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ڈاکٹر ایس این پاٹھک منگل کو ریٹائر ہو...
جھارکھنڈ کی آبادی میں 14 سالوں میں تقریباً 77 لاکھ کا اضافہ!
پیدائش و اموات کے اعداد و شمار اور دیگر حقائق کی بنیاد پر مرکزی حکومت نے آبادی کے تخمینے کی...