Bihar

بہار میں صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی قدم اٹھائے گئے: وزیر اعلیٰ

94views

پٹنہ، 21 اکتوبر :۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ہفتہ کے روز محکمہ صنعت، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ سیاحت نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ایسی پالیسی بنائی ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جا سکے۔ اس کے علاوہ یہاں روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو بھی پالیسیاں بنائی جائیں، سرمایہ کاروں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو اور انہیں یہاں صنعتیں لگانے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جو بھی پالیسیاں بنائی گئی ہیں، ان کی نگرانی کرتے رہیں اور ان پر صحیح طریقے سے عملدرآمد کرتے رہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے دور میں بھی ہم لوگوں نے بہار سے باہر کام کرنے والے لوگوں کو یہاں آنے اور اپنا کام شروع کرنے کی ترغیب دی۔ کئی لوگ بہار آئے اور خود روزگار قائم کئے۔ ہم لوگوں نے کئی جگہوں کا دورہ کیا اور ان کاموں کو دیکھا۔ ہم لوگ عوام کے مفاد میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.