International

آئی سی ای کی 205 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہندوستانی نژاد انوشا شاہ بنیں صدر

131views

لندن، 9 نومبر :- برطانیہ کے باوقار انسٹی ٹیوٹ آف سول انجینئر (آئی سی ای) کی 205 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہندوستانی نڑاد پروفیسر انوشا شاہ کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔ آئی سی ای سول انجینئرنگ کے پیشہ ور افراد کی ایک آزاد اور خیراتی ادارہ ہے، جس کے تقریباً 95,000 اراکین ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے 159ویں صدر کے طور پر انوشا شاہ نے لندن میں آئی سی او کے ہیڈکوارٹر میں چارج سنبھالا اور نیچر پازیٹو انجینئرنگ کے موضوع پر صدارتی خطاب کیا۔ شاہ کو پانی اور ماحولیاتی انجینئرنگ میں مہارت حاصل ہے۔ ان کے پاس برطانیہ اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پروجیکٹوں اور پروگراموں کی ڈیزائننگ، ان کا نظم و نسق اور رہنمائی کا 22 سال کا تجربہ ہے۔انہوں نے تقریر میں کہا کہ صدر کے طور پر میرے دور میں اس بات پر توجہ مرکوز رہے گی کہ کس طرح اس پیشے کو فطرت کے موافق اور اس کے لوگوں کے لیے مفید ہونے کی تصویر لوگوں کے دلوں میں بنائیں۔ پروفیسر شاہ نے کہا کہ تعمیراتی کام دنیا بھر میں بایو ڈائیورسٹی کے 30 فیصد نقصان کا ذمہ دار ہے تاہم فطرت اور لوگوں کے تئیں مثبت رویہ اپنانے سے انجینئرز کو ماحولیاتی نقصان کو روکنے میں مدد ملے گی۔ شاہ کشمیر میں پلیں بڑھیں۔ 23 سال کی عمر میں، انہوں نے نئی دہلی میں کشمیر میں ڈل جھیل کے تحفظ پر کام کرنے والی ایک مشاورتی کمپنی کا پتہ لگایا اور انجینئر کے کردار کے بارے میں بات کرنے ان کے دفتر گئیں۔ شاہ 1999 میں کامن ویلتھ اسکالرشپ حاصل کرنے والے دو لوگوں میں سے ایک تھیں۔
بعد میں وہ سرے یونیورسٹی میں پانی اور ماحولیاتی انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ آئیں۔ یونیورسٹی آف ایسٹ لندن نے انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کی کوششوں پر 2021 میں انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔ اسی سال وولور ہیمپٹن یونیورسٹی نے بھی انہیں تعلیم کو فروغ دینے پر اعزازی پروفیسر کا عہدہ دیا۔
شاہ کی دیگر کامیابیوں میں 2016 میںآئی سی ای کا فیلو بننے سے پہلے، سب سے کم عمرکی اور انسٹی ٹیوشن آف سول انجینئرز، لندن ریجن کی پہلی خاتون صدر بننا شامل ہے۔ دو سال بعد، انہوں نے ‘زمین کے لیے موسمیاتی تبدیلی کا مشاورتی منصوبہ قائم کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.