پٹنہ، 9 نومبر :۔ بہار کے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کا آج یوم پیدائش ہے۔ تیجسوی اب 34 سال کے ہوگئے ہیں۔ رات 12 بجے ہی تیجسوی کے گھر والوں نے کیک کاٹ کر ان کا برتھ ڈے منائی۔ اس موقع پر تیجسوی کے ساتھ ان کے والد لالو یادو، والدہ رابڑی دیوی، بہن میسا بھارتی، بھائی تیج پرتاپ یادو اور ان کی اہلیہ راج شری بھی تصویروں میں نظرآ رہے ہیں۔ تیجسوی نے تین کیک کاٹ کر اپنا یوم پیدائش منایا۔ پارٹی کارکنان آج غریبوں کو کھانا بھی کھلائیں گے۔ انہوں نے تیجسوی یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر پٹنہ کی کئی کچی آبادیوں کا دورہ کرنے اور غریبوں کے درمیان دعوت کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یقیناً پارٹی کارکنان اپنے لیڈر تیجسوی یادو کی سالگرہ دھوم دھام سے منانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کارکنان اور لیڈر تیجسوی کی سالگرہ کی پارٹی کو مختلف پلان بنا کر بہت خاص بنانا چاہتے ہیں، اس کے لیے وہ بہت ساری تیاریاں کر رہے ہیں۔
193
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
نتیش کمار ہواؤں کا رخ بدلنے کا سلیقہ جانتے ہیں۔ ابوبکر صدیقی
جدیو کا اقلیتی ترقیاتی قافلہ آج ویشالی ضلع کے مختلف علاقوں میں پہنچا حاجی پور 20- جنوری (راست)ویشالی ضلع کے...
بہار سے جھارکھنڈ آرہی کشتی گنگا ندی میں پلٹ گئی
حادثے میں تین لوگوں کی موت ، 11 لاپتہ کٹیہار ، 19 جنوری(ہ س)۔بہار میں کٹیہار ضلع کے احمد آباد...
وقف ترمیمی بل بجٹ اجلاس میں ہی آجائے گا!
وقف بل پر میٹنگ بہت اہم ، بجٹ سیشن میں دینی ہے رپورٹ:جے سی پی چیئرمین کا بیان پٹنہ ،...
کیلاش یادو نے پٹنہ میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ؍ رانچی،17؍جنوری: جھارکھنڈ ریاستی آر جے ڈی جنرل سکریٹری نیز میڈیا انچارج کیلاش یادو نے آر جے...