International

نیپال: گزشتہ 72 گھنٹوں میں 450 سے زیادہ آفٹر شاکس، 10 تیز جھٹکے

A woman cries in front of her damaged house in Chepare village, West Rukum, Nepal, 06 November 2023. EFE-EPA/NARENDRA SHRESTHA
166views

کٹھمنڈو، 07 نومبر :- نیپال میں جمعہ کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں 450 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ ان میں سے 4 ریکٹر اسکیل کے جھٹکے 10 بار آ چکے ہیں۔ پیر کی شام کو آنے والا جھٹکا بھی ایسا ہی تھا۔ مسلسل جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق جمعے کی رات 11 بج کر 47 منٹ پر جاجرکوٹ کے علاقے رامیڈانڈاکو مرکز بناکر آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے کے بعد پیر کی نصف شب تک 456 زلزلے آچکے ہیں۔ ان میں سے 4یا اس سے زیادہ ریکٹر اسکیل کے بڑے 10 جھٹکے ہیں۔ پیر کی شام کو ریکٹر اسکیل پر 5.8 اور 4.5 کا جھٹکا بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ دوسری جانب پیر کی شام آنے والے زلزلے میں 13 افراد کے زخمی ہونے اور ایک درجن کے قریب مکانات کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔ جاجرکوٹ کے چیف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سریش سنار نے بتایا کہ مسلسل زلزلے کی وجہ سے جن مکانات میں صرف دراڑیں ہیں، ان کے گرنے کا خطرہ ہے۔ ان علاقوں کے لوگ اب بھی اپنے گھروں میں رہنے سے خوفزدہ ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.