Bihar

سینٹرل یونیورسٹی گیا میں اُردو چھوڑ کر بقیہ بیس مضامین میں ہوگی پی ایچ ڈی

129views

گیا :ریاست بہار کےضلع گیا میں واقع ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی میں 25 مضامین میں ‘ پی ایچ ڈی ‘ کے لیے داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہے ،حالانکہ ان 25 مضامین میں اُردو شامل نہیں ہے ۔البتہ یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی اُردو اوپن الیکٹیو کورس شروع ہوا ہے۔اس موقع پر کورس کا افتتاح کرتے ہوئے صدر شعبہ ہندوستانی زبان پروفیسر سریش چندر نے کہا تھا کہ شعبہ مکمل ہونے کی جانب ہے۔ہندی کے بعد اردو کا یہ دوسرا قدم ہے۔

اُنہوں نے اسکے لیے ڈاکٹر کفیل احمد نسیم کی لمبی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کورس کے استاد ڈاکٹر کفیل احمد نسیم کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنھوں نے اردو کی کلاسز شروع کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔ اس کے علاوہ بھی انھوں نے بہت سے پروپوزل جیسے ایم۔ اے۔ اردو، پی۔ ایچ۔ ڈی۔ اردو وغیرہ جمع کیے ہیں جن پر مستقبل قریب میں شروع کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

اُردو میں پی ایچ ڈی نہیں شروع ہونے کے سوال پر یونیورسٹی کے پی آر او مدثر عالم نے کہا کہ ہندوستانی زبان کے شعبے میں اردو کلاسز کی شروعات پہلا قدم ہے ، وائس چانسلر کامیشور ناتھ سنگھ کی سرپرستی میں عنقریب اُردو پر خاص توجہ ہوگی . کورسز کے لئے پہل ہوگی۔ ابھی 25 مضامین میں پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہے .2024-2023 کے لیے یہ داخلہ ہوگا اور اس کے لیے آن لائن داخلہ درخواست دینے کی کاروائی شروع ہو چکی ہے ، امتحان کنٹرولر ڈاکٹر شانتی گوپال پائین کے ذریعے یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر اسکا اعلان کیا جا چکا ہے، سی یو ایس بی نے جنرل ،اوبی سی ،ایس سی ، ایس ٹی اور ای ڈبلیو ایس زمرے میں کل316 نشستوں پر 25 مضمون میں داخلہ کے لئے طلباء کو مدعو کیا گیا ہے ،

سی او ای ڈاکٹر شانتی گوپال نے بتایا کہ صرف نیٹ جے آر ایف ،گیٹ ،جیپیٹ اہلیت والے امیدوار ہی پی ایچ ڈی میں داخلہ لے سکتے ہیں ،یونیورسیٹی میں پی ایچ ڈی داخلہ کے لئے 22 اور23 نومبر 2023 کو واک ان انٹرویو منعقد ہوگا اور 2 جنوری 2024 سے سیشن شروع ہوگا۔

ان سبجیکٹ میں ہوگا داخلہ

یونیورسٹی میں جن سبجیکٹ میں داخلہ ہوگا اُن میں بائیو انفارمیٹکس ،بائیو ٹیکنالوجی، ماحولیاتی سائنس ، لائف سائنس، ارضیات ، جغرافیہ ، طبیعات ، کیمسٹری ، ریاضی ، شماریات ، کمپیوٹر سائنس ، جسمانی تعلیم ، قانون ،ہندی ،انگریزی ،صحافت اور ماس کمیونیکیشن ، نفسیات ، کلینکل سائیکلوجی ، کامرس ، فارمیسی ، سوشیالوجی ،پولٹیکل سائنس اور آئی آر ، تاریخ اور معاشیات ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.