International

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر ہندوستان کا ریاستی سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

93views

نئی دہلی: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر 7 افراد کے انتقال پر حکومت ہند نے سوگ کا کیا ہے۔ حکومت ہند کے اعلان کے مطابق رئیسی اور حسین امیر عبداللہیان کے اعزاز میں منگل 21 مئی کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’ہندوستان بھر میں یوم سوگ پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ ملک میں کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔‘‘ خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر اتوار کو گھنی دھند کے باعث مشرقی آذربائیجان صوبے کے جنگلاتی علاقے میں پہاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد خراب موسم کی وجہ سے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی اور وہ پیر کی صبح ہی وہاں پہنچ سکیں۔ وہیں، پہلے نائب صدر محمد مخبر کو ملک کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں پانچ روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں، ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان-ایران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’مجھے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ایچ امیر عبداللہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ مجھے ان کے ساتھ اپنی کئی ملاقاتیں یاد ہیں۔ ان سے آخری ملاقات جنوری 2024 میں ہوئی تھی۔ ان کے اہل خانہ سے ہماری تعزیت۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.