گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار کے سرول تھانہ علاقے میں آج ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے لاشیں اپنے قبضے میں لے کر موت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی ریڈیو رابطے کا ایک مضبوط ذریعہ: وزیر اعظم مودی
پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق سرول تھانہ علاقہ کے تحت ہراولی علاقہ میں رہنے والا جتیندر جھا نامی شخص مزدوری کا کام کرتا تھا۔ جتیندر کی بیوی تروینی اور بیٹا اچل جھا اس کے ساتھ رہتے تھے۔ اس کا گھر دو دن سے بند تھا۔ اتوار (28 جنوری) کی صبح آس پاس رہنے والے لوگوں کو بدبو آ نے لگی اور شبہ ہونے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب دروازہ توڑا تو دیکھا کہ گَھر میں جوڑا اور ان کا بیٹا پھانسی پر لٹکے ہوئے ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جوڑے نے کچھ دنوں سے خاموشی اختیار کر لی تھی۔ انہیں دو دن پہلے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد ہفتہ کو پورا دن دروازہ نہیں کھلا۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ خود کشی کا معاملہ ہے یا قتل کا۔