International

حماس عوام کی نمائندگی نہیں کرتی،فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے لیے پرعزم ہیں: جوبائیڈن

131views

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے دوران ایک ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ بائیڈن نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی اور ان کا ملک فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہے۔

امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی انتظامیہ دو ریاستی حل کے لیے کوششوں کی حمایت ترک نہیں کرے گی۔ غزہ کے لوگوں کو پانی، ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے اور یہ کہ معصوم فلسطینیوں کی انسانی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

بائیڈن نے جمعرات کی شام قوم سے خطاب میں کہا کہ جمعہ کو کانگریس سے اسرائیل اور یوکرین کی مدد کے لیے “فوری” فنڈنگ کے لیے کہیں گے۔

بائیڈن نے اپنی ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ ان دونوں ممالک کی حمایت کرنا “ایک زبردست سرمایہ کاری ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرےگی۔ اس سے امریکی افواج کو نقصان کے راستے سے دور رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سے ہمیں ایک محفوظ دنیا بنانے میں مدد ملے گی۔ ہمارے بچوں اور پوتے پوتیوں کے لیے پرامن اور زیادہ خوشحال ملک ہوگا”۔

ایک باخبر ذریعے نے خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ اضافی اخراجات کی درخواست جو امریکی صدر جو بائیڈن کانگریس کو پیش کریں گے اس میں یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر اور اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالر شامل ہوں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ درخواست میں انسانی امداد کے لیے دس بلین ڈالر، سرحدی سلامتی کے لیے 14 بلین ڈالر اور ہند بحرالکاہل کے خطے کے لیے سات ارب ڈالر بھی شامل ہوں گے۔

امریکی صدر نے فلسطینی تحریک حماس اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کو “جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش میں مشترکہ” قرار دیتے ہوئے ایران پر یوکرین میں روس کی حمایت اور غزہ میں حماس تحریک کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔

بائیڈن نے کہا کہ’’حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی اور اس کے اقدامات فلسطینیوں کے حق خود ارادیت پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بات کی اور انہیں فلسطینیوں کے وقار اور خود ارادیت کے حق کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے غزہ کی پٹی کے مکینوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل اور مصر کے ساتھ غزہ کو انسانی امداد کی کھیپ پہنچانے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔

جبکہ بائیڈن نے زور دیا کہ ان کا ملک امن یا دو ریاستی حل کو ترک نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ “مشرق وسطیٰ کے مخالف فریق جان لیں کہ اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.