International

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں نو افراد ہلاک

192views

عیدالاضحیٰ سے ایک دن قبل وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم نو فلسطینی ہلاک ہوگئے فلسطینی طبی ذرائع نے اتوار کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فضائی حملوں میں دو رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چھ بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس حملے میں  زخمی ہوئے افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔غزہ میں حماس کے زیر انتظام محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ اتوار تک غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37337 ہو گئی ہے جب کہ 85299 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرائی نے اتوار کو کہا کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح سمیت جنوبی غزہ پٹی میں لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سڑک سے سامان گزرتا ہے وہ انسانی امداد کے لیے صرف دن کی روشنی میں کھلی رہے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.