National

ٹاٹا گروپ کی ایئرلائنز کمپنی ’ایئر انڈیا‘ پر ڈی جی سی اے نے لگایا 1.10 کروڑ روپے کا جرمانہ

141views

ڈی جی سی اے نے ٹاٹا گروپ کی ایئرلائنز کمپنی ’ایئر انڈیا‘ پر 1.10 کروڑ روپے جرمانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاملہ شعبۂ ہوابازی سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی سے جڑا ہوا ہے۔ دراصل ایئر انڈیا کے ہی ایک ملازم نے اپنی ہی ایئرلائنز کمپنی پر طویل راستوں والی فلائٹس میں سیفٹی سے متعلق اصولوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کے بعد ہوابازی سیکٹر کی ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کے خلاف جانچ شروع کر دی۔

منی پور: آسام رائفلز کے جوان نے ساتھی جوانوں پر کی فائرنگ، 6 زخمی

ڈی جی سی اے نے الزامات کو لے کر تفصیلی جانچ کی اور پہلی نظر میں اس نے اخذ کیا کہ ایئر انڈیا نے اصولوں پر عمل کرنے میں کوتاہی برتی ہے۔ اس کے ڈی جی سی اے نے ایئرانڈیا کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا۔ کمپنی سے اطمینان بخش جواب نہیں ملنے پر ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا پر 1.10 کروڑ روپے کا جرمانہ لگا دیا ہے۔

مغربی چین میں زلزلہ کے جھٹکے ہنوز جاری، ہزاروں لوگ بے گھر، ٹینٹ میں سرد لہر کا سامنا

قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا کے سابق پائلٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں شہری ہوابازی وزارت اور ڈی جی سی اے کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایئر انڈیا کمپنی اصولوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اس کے بعد ہی ایئر انڈیا کے خلاف جانچ شروع کی گئی تھی۔ اب جبکہ ایئر انڈیا پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے تو جلد ہی اس ایئرلائنز کمپنی کو جرمانہ کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم کامیابی

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی ملک کی سب سے بڑی ایئرلائنز کمپنی ’انڈیگو‘ پر بھی 1.20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمپنی کی ایک فلائٹ کے مسافر رَنوے پر آ گئے تھے اور وہیں پر کھانا کھانے لگے۔ اس واقعہ پر وزیر برائے شہری ہوابازی جیوترادتیہ سندھیا نے بھی سخت ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انھوں نے اسے کسی بھی حالت میں برداشت کے باہر بتایا تھا۔

Follow us on Google News