International

جرمنی کا غزہ کے شہریوں کے لیے 50 ملین یورو کی امداد کا اعلان

124views

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے جمعرات کو اردن کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ غزہ کے شہریوں کو 50 ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کرے گا۔

جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان میں بیئربوک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برلن بھی غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بیربوک کے دورے کا مقصد “مستقل یکجہتی” کا اظہار اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

بیئربوک نے اردن میں غزہ کے لیے مختص امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا اس خطے میں اپنے دورے کا پہلا پڑاؤ تھا۔ اس میں لبنان اور اسرائیل بھی شامل ہوں گے اور ہفتے تک جاری رہیں گے۔

جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے عمان میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ “ہمارا پیغام واضح ہے۔”

اپنا دورہ شروع کرنے سے پہلے بیربوک نے اسرائیل کے ساتھ جرمنی کی “مستقل یکجہتی” کا اعادہ کیا اور “حماس کی طرف سے شہری آبادی کے خلاف جنگ مسلط کرانے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ”میرے لیے فلسطینیوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ ہم ان کے مصائب کو بھی دیکھتے ہیں‘انہوں نے غزہ میں لاکھوں بے گناہ لوگوں کی انسانی صورتحال کو “تباہ کن” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی امداد، خوراک، پانی اور طبی امداد غزہ کے لوگوں تک جلدی اور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ جائے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.