نئی دہلی، 10 نومبر :- فرانس کرکٹ کو اس وقت دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جانچ کی جا سکتی ہے۔ دراصل فرانس کرکٹ پر کئی فرضی میچوں کا الزام عائد ہوا ہے۔فرانسیسی میڈیا کی ایک رپورٹ کے جواب میں، آئی سی سی نے کہا، ’’ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔سابق فرانسیسی بین الاقوامی خواتین کرکٹر ٹریسی روڈرگز کی جانب سے پہلی بار فرضی میل ہونے کا خلاصہ کرنے کے بعد فرانس 24 کی ایک رپورٹ میں یہ الزامات لگائے گئے تھے۔ ایسے بھی الزام ہیں کہ فرانس کرکٹ خواتین کے لیے آئی سی سی کے ترقیاتی فنڈز تک رسائی کے اپنے وعدوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور چھپاتا ہے کہ وہ انہیں کیسے خرچ کرتا ہے۔
آئی سی سی نے کہا کہ وہ الزامات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کی توقع ہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ اس میں شامل ہوگی یا نہیں اس بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ہے۔روڈرگز نے فرانسیسی پبلیکیشن کو بتایا کہ انہوں نے اپنے شکوک و شبہات پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا کہ فرانس کرکٹ کے دعوے کے مطابق کئی خواتین کے میچ کھیلے جا رہے تھے۔ وہ اس میدان میں گئیں جہاں کھیلوں کا انعقاد ہونا تھا لیکن اسے کوئی سرگرمی نہیں ملی۔
روڈرگز نے فرانس 24 کو بتایا، ’’میں دو یا تین بار وہاں گئی، لوگ پکنک منا رہے تھے اور کھیل کے دوران وہاں بچے سائیکل چلا رہے تھے۔ پھر اگلے دن میں نے گیم کے نتائج ا?ن لائن دیکھے۔‘‘فرانس 24 نے بھی وہی کام کیا، جب اور جہاں میچ کھیلے جانے تھے، وہاں جاکر دیکھا تو کوئی میچ نہیں ہورہا تھا۔ فرانس 24 خواتین کے دوسرے ڈویزن کا میچ دیکھنے کیمپس کے ایک میدان میں گیا تھا۔لیکن وہاں میچ نہیں ہوا اور تین دن بعد فرانس کرکٹ نے میچ پر مہر لگا دی اور نتیجہ اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا۔‘‘چوتھے ڈویزن کی مینز ٹیم کے کوچ جیمز ورسٹیڈ نے فرانس 24 کو بتایا،’’زیادہ تر کلب دھوکہ دیتے ہیں، وہ خواتین کی ٹیم ہونے کا دکھاوا کرتے ہیں۔وہ لائسنس کے لیے ادائیگی کرتے ہیں اور پھر ا?ن لائن فرضی اسکور شیٹ بناتے ہیں۔‘‘
175
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ میں چراغ چکارا نے گولڈ میڈل جیتا
تیرانہ (البانیہ)، 28 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان چراغ چکارا نے انڈر 23 ورلڈ چمپئن شپ ریسلنگ میں مردوں...
اکانشا سالونکھے نے پی ایس اے چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا
کوزکس (فرانس) 27 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی اکانکشا سالونکھے نے ملائیشیا کی یشمیتا جدیش کمار کو 3-0 سے...
پاکستان نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے ٹیم کا کیا اعلان
لاہور، 27 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی-20 سیریز...
ریاستی سطح کے جونیئر کبڈی مقابلے شروع،20 اضلاع کی 40 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
جدید بھارت نیوز سروسبوکارو، 26 اکتوبر:۔ 18 واں جھارکھنڈ اسٹیٹ جونیئر کبڈی مقابلہ (لڑکے اور لڑکیاں) سنیچر کو کسمار بلاک...