West Bengal

پلاسٹک کے سامان کے گودام میں خوفناک آتشزدگی

360views

کولکاتا، 10 نومبر :۔ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کے فارشور روڈ پر واقع ایک گودام میں جمعہ کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ اس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اس پر قابو پانے کے لیے موقع پرپہنچ گئیں ۔اس کے علاوہ واٹر پمپنگ کے لیے تین پمپ بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل ایک کلومیٹر دور سے بھی نظر آئے ۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ جس گودام میں آگ لگی اس کے بالکل ساتھ ہی ایک پٹرول پمپ ہے۔ پمپ بند کر دیا گیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں اور عملے ز کی نقل و حرکت میں کسی رکاوٹ کو روکنے کے لیے فارشور روڈ کے ایک حصے کو بند کرکے آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ ہاوڑہ اور شیو پور تھانوں کی پولیس موقع پر موجود ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈ محکمہ کے وزیر سوجیت بوس بھی موقع پر پہنچ گئے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فارشور روڈ پر پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی۔ یہاں بڑی مقدار میں آتش گیر مادے کی موجودگی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ فی الحال فائر فائٹرز نے چاروں طرف سے پانی ڈال کر اسے پھیلنے سے روک دیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک آگ بجھانے کا کام جاری تھا۔ فائربریگیڈ کے وزیر نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ آگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ گودام کے اندر فائر بریگیڈ کے لئے سسٹم موجود تھا یا نہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.