Sports

ہیلی میتھیوز نے دوسری بار آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا

151views

دبئی، 10 نومبر :۔ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر اور کپتان ہیلی میتھیوز نے اکتوبر کے مہینے کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔میتھیوز نے دفاعی عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کی T20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد دوسری بار آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ MRF Tires ICC خواتین کی T20I پلیئر رینکنگ میں ٹاپ رینک والی آل راؤنڈر آسٹریلیا کے خلاف پلیئر آف دی سیریز تھیں۔نارتھ سڈنی میں، جہاں ویسٹ انڈیز پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے ہار گیا، کپتان میتھیوز نے ٹاپ آرڈر پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے اور ایلیسا ہیلی کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کی۔ اس کے بعد میتھیوز نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 213 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 64 گیندوں (20 چوکوں اور پانچ چھکوں) پر ناقابل شکست 132 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے فتح دلائی۔ اس میچ میں انہوں نے بیتھ مونی، تہلیا میک گرا اور اینابیل سدرلینڈ کی وکٹیں بھی لیں۔اس کے بعد فائنل میچ میں بھی انہوں نے 79 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 155 کی اوسط سے 310 رنز بنائے۔ایوارڈ جیتنے پر، میتھیوز نے کہا، “میں اکتوبر کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ منتخب ہونے پر بے حد مشکور ہوں۔ مجھے ویسٹ انڈیز کی جرسی پہننا پسند ہے۔ جب بھی میں میرون اور گولڈ جرسی پہنتی ہوں تو یہ یقینی طور پر ایک اضافی تہہ ہوتاہے جہاں آپ میدان میں جاسکتے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، آسٹریلیا جاکر پرفارم کرنے کے قابل ہونا جیسا کہ میں نے کیا تھا بہت خاص تھا، لیکن میں نے اپنے مظاہرے سے اپنے لوگوں کے چہرے پر مسکان لا سکی یہی میرے لئے سب سے زیادہ معنی رکھتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.