International

یوروپی یونین نے فلسطینی اتھارٹی کو امداد روکنے کا فیصلہ تبدیل کردیا

174views

حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی شدت اختیار کررہی ہے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کے جنگی جہازوں نے اب تک غزہ پٹی میں حماس کے 2ہزار 294 سے زیادہ ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ اور بتایا جاتا ہے کہ حماس کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق لڑائی میں دونوں جانب دو ہزار 100 سے زیادہ جانیں جاچکی ہیں۔ اکیلے اسرائیل میں ہی مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 200 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ غزہ میں 900 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 14 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ اِس دوران امریکہ نے اسرائیل کو مدد بھیجی ہے اور فوجی ساز وسامان اسرائیل پہنچ گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹی بلینکن آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔ وہ کَل اسرائیل کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ جناب بلینکن اُردن بھی جائیں گے، جہاں وہ سینئر رہنماؤں سے ملیں گے۔ اُدھر امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کیلئے حمایت کا اعادہ کیا ہے اور حماس کے حملے کو گھناؤنی حرکت قرار دیا ہے۔ اِس دوران یورپی یونین نے اپنا پہلے کا یہ فیصلہ تبدیل کردیا ہے کہ وہ فلسطینی حکام کے لیے ترقیاتی امداد فوری طور پر معطل کررہی ہے۔ بلاک نے کہا ہے کہ وہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں کے مد نظر اِس طرح کی امداد کا دوبارہ جائزہ لے گا، تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ رقم کا بیجا استعمال نہ ہو۔ البتہ یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار Borrell نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے زیادہ تر ممالک تل ابیب کو مسلسل امداد جاری رکھے جانے کے حق میں تھے۔ جناب Borrell نے یہ بھی کہا ہے کہ ختم ہفتہ حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے جو کارروائیاں کیں، اُن میں بعض کارروائیوں سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکہ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ عام شہریوں کیلئے پانی، بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کیا جانا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ ڈنمارک اور سویڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے ترقیاتی امداد روک رہے ہیں، لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد جاری رہیں گی۔

European Union changes decision to stop aid to Palestinian Authority.

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.