International

غزہ-اسرائیل تنازع میں ہلاکتوں کی تعداد 12,300 سے تجاوز کرگئی

230views

جمعرات کو دونوں اطراف کے صحت کے حکام کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تباہ کن غزہ تنازعہ نے فلسطینی اور اسرائیلی دونوں اطراف سے 12,300 سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔

غزہ کی پٹی کے محکمۂ صحت نے جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے تنازعے کا موجودہ مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10,812 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ مغربی کنارے میں 173 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس تنازعے میں 1400 سے زائد افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں اس نے غزہ کی پٹی میں الشفاء ہسپتال کے قریب حماس کے ایک فوجی زون پر حملہ کر کے اس کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا اور حماس کے 50 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی زون حماس کا انٹیلی جنس اور آپریشن سینٹر ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس علاقے میں اس کی فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انہوں نے جنوبی اسرائیل کے شہر اشدود اور ایک اسرائیلی فوجی مرکز پر راکٹ داغے۔ اس کے علاوہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی دفاعی افواج کے ساتھ جنگ جاری رکھی اور ٹینکوں جیسے کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.