حکومت نے اُن میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ گنگا جَل پر جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے
265
حکومت نے اُن میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ گنگا جَل پر GST عائد کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں بلا واسطہ ٹیکس اور کسٹم کے مرکزی بورڈ CBIC نے کہا کہ گنگا جَل سمیت پوجا سامگری GST سے مستثنیٰ ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پوجا سامگری معاملے پر 2017 میں GST کونسل کی میٹنگوں میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور اسے مستثنیٰ رکھنے کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ CBIC نے کہا کہGST کے متعارف کرائے جانے کے بعد سے تمام طرح کی پوجا سامگری اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔