International

جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 220 ہو گئی

156views

نئے سال کے پہلے دن جاپان کے اشیکاوا صوبہ میں آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 220 ہو گئی ہے، جب کہ 1,014 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے ہفتہ کو مقامی انتظامیہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے پہلے دن اشیکاوا حکام نے زلزلے کے بعد لاپتہ 26 افراد کے نام جاری کیے تھے۔ یہ اعداد و شمار فی الحال غیر تبدیل شدہ ہے۔

این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ زلزلے سے جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں، صوبے کے 11,300 گھرانوں کو اب بھی بجلی کی سہولت میسر نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یکم جنوری کو اشیکاوا صوبہ کے نوٹو جزیرہ نما پر سوزو شہر کے قریب 7.6 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا اور اس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں تھیں۔

Follow us on Google News