International

امریکہ میں ایک اور ہندوستانی طالب علم کی موت، اس سال کا 10واں واقعہ

100views

نیویارک: امریکہ میں ہندوستانی طلباء کی اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب ریاست اوہایو میں ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی ہے۔ نیویارک میں ہندوستان کے قونصل خانہ نے جمعہ کو یہ اطلاع فراہم کی۔ طلب علم کی شناخٹ اوما ستیا سائی گڈے کے طور پر ہوئی ہے، جو اوہایو کے کلیولینڈ میں زیر تعلیم تھا۔

نیویارک میں ہندوستان کے قونصل خانہ کے سفیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’اوہایو کے کلیولینڈ میں ہندوستان طالب علم اوما ستیا سائی کی افسوس ناک موت سے میں کافی دکھی ہوں۔‘‘ ہندوستان کے قونصل خانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جسد خاکی کو ہندوستان لے جانے کی سہولت سمیت اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

قونصل خانہ کی جانب سے کہا گہا ہے کہ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے اور وہ ہندوستان میں طالب علم کے اہل خانہ سے رابطہ میں ہے۔ طالب علم کی لاش کو جل ملک بھیجنے سمیت ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ 2024 کے آغاز سے اب تک امریکہ میں 9 ہندوستانی اور ہندوستانی نژاد طلباء کی موت ہو چکی ہے اور یہ اس نوعت کا 10 واں معاملہ ہے۔

گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے بوری پلیم کے رہنے والے 20 سالہ ہندوستانی طالب علم ابھیجیت پرچورو کو امریکہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ابھیجیت بوسٹن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ طالب علم کے اہل خانہ کے مطابق اسے 11 مارچ کو یونیورسٹی کیمپس میں نامعلوم شخص نے قتل کیا تھا اور اس کی لاش کار میں جنگل میں چھوڑ دی تھی۔ ایک دوست کی شکایت کے بعد پولیس افسران کی طرف سے موبائل سنگل کو فالو کرنے کے بعد طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.