International

روسی فوجی طیارے میں آتشزدگی، تمام 15 سوار ہلاک

211views

روسی فوج کا ایک طیارہ منگل (12 مارچ) کو حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس میں کل 15 لوگ سوار تھے۔ حادثے میں تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ روس کی رجادھانی ماسکو کے شمال مشرقی علاقے ایوانوا میں پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں منگل کو اڑان بھرتے ہی آگ لگ گئی اور اس میں موجود تمام 15 افراد زندہ جل گئے۔ ’ایلیوشن-دو 74‘ طیارے نے مغربی روس کے ایک ایئربیس سے ٹیک آف کیا تھا، روسی وزیر دفاع کے مطابق حادثہ ٹیک آف کے دوران انجن میں آگ لگنے سے پیش آیا۔

طیارے میں موجود 15 افراد میں سے 8 عملے کے ارکان جبکہ 7 مسافر تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورے طیارے میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد وہ کنٹرول کھو بیٹھا اور زمین پر گر گیا۔ ویڈیو میں طیارے کے ایک انجن سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں اور وہ آہستہ آہستہ نیچے گر رہا ہے۔ ویڈیو میں طیارے سے دھویں کے بادل نکلتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک حادثہ جنوری کے مہینے میں بھی پیش آیا تھا۔ جب روسی فوج کا آئی ایل-76 ٹرانسپورٹ طیارہ روس اور یوکرین کی سرحد کے قریب بیلگوروڈ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں سوار تمام 65 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد روس نے الزام لگایا تھا کہ یوکرین نے اس طیارے کو مار گرایا ہے۔

اس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ طیارے میں 65 یوکرین کے جنگی قیدی موجود تھے۔ اسے یوکرین کی فوج کے پاس لے جایا جا رہا تھا تاکہ جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا جا سکے۔ روس کے مطابق ان 65 یوکرائنی باشندوں کے بدلے 65 روسی باشندوں کو رہا کیا جاتا لیکن یوکرین کی فوج کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.