National

آتم نر بھر ندھی اسکیم نے پچاس لاکھ ریڑی پٹری والوں کا احاطہ کر کے ایک زبردست سنگ میل حاصل کیا

146views

پرائم منسٹر اسٹریٹوینڈرس آتم نربھر ندھی، پی ایم سواندھی اسکیم نے ملک بھر کے پچاس لاکھ سے زیادہ ریڑھیپٹری والوں کو تعاون فراہم کرکے ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ ہاﺅسنگ اور شہری امورکی وزارت کے زیرِ اہتمام ایک پہل کے طور پر یہ اسکیم ریڑھی پٹری والوں کو باضابطہ طورپر اقتصادی دائرے میں لانے کےلئے بیحد اہم رہی ہے۔

اس اسکیم کی رسائیکو وسعت دینے کے وزیراعظم نریندر مودی کے نظریے نے اس کی توسیع کے لیے ٹھوس کوششیںکی ہیں۔ اس سال یکم جولائی سے ہاﺅسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے ایک مہم کا آغازکیا گیا جس میں اسکیم کے تحت حاصل کیے جانے والے اہداف پر نظرِ ثانی کی گئی۔ اِس دورانکئی اعلیٰ سطحی جائزے کا انعقاد کیا گیا اور اسکیم کی نگرانی کی گئی۔ اس اجتماعی کوششکے نتیجے میں پچاس لاکھ سے زیادہ ریڑھی پٹری والوں کو آٹھ ہزار چھ سو کروڑ روپے سےزیادہ کے تقریباً 66 لاکھ قرضے دیے گئے۔ پچھلے تین مہینے کے دوران ریاستوں نے 12 لاکھسے زیادہ نئے ریڑھی پٹری والوں کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا ہے۔ یکم جون 2020 کو شروعکی گئی پی ایم سواندھی اسکیم شہری ریڑھی پٹری والوں کے لیے بہت چھوٹی قرض اسکیم ہےجس کا مقصد ریڑھی پٹری والوں کو پچاس ہزار روپے تک کے بغیر ضمانت کے قرض فراہم کرناہے۔ x

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.