163
شطرنج میں کل رات برطانیہ میں آر ویشالینے منگولیا کی Batkhuyag Munguntuul کےخلاف آخری دور کا اپنا مقابلہ برابری پر ختم کیا
اور خواتین کاFIDEگرینڈ سوئس 2023ٹورنامنٹ جیت لیا۔ودِت گجراتی نے سربیا کے Alexandr Predke کو ہراکر اِس ٹورنامنٹ میں اپنی ساتویں جیت درج کی۔ دونوں ہی کھلاڑیوںنے آئندہ برس اپریل میں کناڈا میں ہونے والے سرکردہ کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے۔ ویشالی گرینڈ سوئس ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بنگئی ہیں۔