ChhattisgarhMizoramNational

کل چھتیس گڑھ اسمبلی کے پہلے مرحلے اور میزورم اسمبلی کے چناﺅ کیلئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں

199views

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کےپہلے مرحلے کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کل پہلے مرحلے کے تحت کُل 90 میںسے 20 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اِس مرحلے کے تحت 223 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہہوگا۔ کل چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے تحت تقریباً 40 لاکھ ووٹر اپنے حق رائے دہیکا استعمال کریں گے۔ چھتیس گڑھ ملک کی اُن کچھ ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں خواتینووٹروں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔پہلے مرحلے کے تحت ہونے والی ووٹنگ میں بھی تقریباً20 لاکھ 84ہزار خواتین ووٹر ہیں، جبکہ مرد ووٹروں کی تعداد 19 لاکھ 93 ہزار ہے۔ووٹنگ کے لیے 5ہزار 300 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اِن میں سے 200، Sangwariپولنگ اسٹیشن ہیں،جہاں صرف خواتین پولنگ اہلکار ہی تعینات کی جائیں گی۔

دوسری جانب میزورم میں نئی اسمبلی کیلئےکَل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 4 لاکھ 39 ہزار 26 خواتین سمیت 8 لاکھ 57 ہزار سے زیادہرائے دہندگان 174 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ چناﺅ کے نتائج کا اعلان تیندسمبر کو کیا جائے گا۔ ریاست میں ایک ہزار 276 پولنگ مراکز میں سے 149 پولنگ اسٹیشندور دراز کے علاقوں میں واقع ہیں۔ بین ریاستی اور بین الاقوامی سرحدوں سے متصل تقریباً30 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی اہم اورحساس قرار دیا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.