Sports

نیوزی لینڈ کے رچن رویندر نے پہلی بار آئی سی سی مینس پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتا

170views

دبئی، 10 نومبر :۔ بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے گروپ مرحلے میں بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیوزی لینڈ کے نوجوان کھلاڑی ر چن رویندر نے اکتوبر کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔رویندر نے ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقی اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنا پہلا پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا۔
23 سالہ رویندر نے ورلڈ کپ سے قبل صرف 12 ون ڈے کھیلنے کے باوجود ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 123 رن بنائے اور اس کے بعد ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اور سنچری اسکور کرتے ہوئے شاندار 116 رن بنائے۔اس کے بعد انہوں نے نیدرلینڈز (51) اور بھارت (75) کے خلاف شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ مجموعی طور پر رویندرا نے موجودہ ٹورنامنٹ میں 70.62 کی اوسط سے 565 رن بنائے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے رویندر کے حوالے سے کہا گیا، “میں یہ ایوارڈ جیتنے کے لیے بہت مشکور ہوں۔ یہ ذاتی طور پر اور ٹیم کے لیے ایک خاص مہینہ رہا ہے۔ ہندوستان میں ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل ہونا ناقابل یقین حد تک خاص رہا ہے۔ سپورٹ سے بہت مدد ملتی ہے، بہت زیادہ آزادی کے ساتھ وہاں سے باہر جانے کے قابل ہونا، اپنے فطری کھیل کو کھیلنے کی آزادی کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ خوش قسمتی سے وکٹیں بیٹنگ کے لیے بہت اچھی تھیں، مثبت ہونے اور کھیل کو آگے بڑھانے کے معاملے میں یہ میرے کھیل کے موافق تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.