National

کانگریس کی حکومت آتے ہی کسانوں کو ایم ایس پی کی گارنٹی دی جائے گی: راہل گاندھی

109views

کانگریس کے سابق صدر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں کہا ہے کہ کانگریس کی حکومت آتے ہی کسانوں کو ایم ایس پی کی گارنٹی دی جائے گی۔ وہ یہاں پر ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری بھی موجود تھے۔

راہل گاندھی نے اس موقع پر ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ’’ملک میں تقریباً 90 فیصد لوگ پسماندہ طبقات، دلت، قبائلی اور اقلیتی طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملک کی بڑی کمپنیوں کی انتظامیہ میں اس طبقےکا ایک بھی فرد نہیں ملے گا۔ یہ سماجی نا انصافی ہے جو ملک کے تقریباً ہر ادارے میں ہو رہی ہے۔ ذات پات کی مردم شماری سماجی ناانصافی کے خلاف ایک انقلابی قدم ہو گا۔‘‘

کانگریس کے لیڈر نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ آپ دن بھر موبائل دیکھو، جئے شری رام بولو اور بھوکے مر جاؤ۔‘‘ بی جے پی حکومتوں پر پیپر لیک کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ غریبوں کے بچے کئی سال تک محنت سے پڑھتے ہیں، لیکن جیسے ہی وہ امتحانات کے مراکز پر پیپر دینے جاتے ہیں، امیروں کے بچوں کے موبائل میں پہلے سے ہی پیپر آجاتے ہیں۔ امتحان کا پرچہ لیک ہو جاتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.