Madhya PradeshNational

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن کو 11 ہزار سے زیادہ شکایتیں موصول

251views

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق 11 ہزار سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے ڈھائی گنا زیادہ ہے۔

سرکاری معلومات کے مطابق اسمبلی انتخابات 2023 میں سی-وِجل ایپ سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 11 ہزار 257 شکایات موصول ہوئیں، جنہیں فوری طور پر حل کیا گیا۔ گزشتہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں سی-وِجل ایپ کے ذریعے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 3990 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 9 اکتوبر سے ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کیا جا سکے اور شہری بھی فوری طور پر شکایت بھیج سکیں، اس کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سی-وِجل ایپ کو تیار کیا تھا۔

ریاست میں 9 اکتوبر سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 11 ہزار 257 شکایات موصول ہوئی ہیں، جنہیں فوری طور پر حل کیا گیا۔ سی وجل ایپ کے ذریعے کوئی بھی شہری ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی شکایت تصویر یا ویڈیو کے ذریعے کر سکتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.