International

نیتن یاہو ایران کے حملے کا جواب نہ دیں :بائیڈن

135views

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ ایران کے حملے کا جواب نہ دیں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ بائیڈن اور نیتن یاہو نے فون پراس وقت بات کی جب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا۔ اس کے علاوہ دوامریکی عہدیداروں نے ’این بی سی‘ کو بتایا کہ سینیرامریکی عہدیداروں میں ممکنہ اثرات کے بارے میں سوچے بغیر ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

العربیہ کے مطابق 3 ذرائع نے ’این بی سی‘ کو بتایا کہ بائیڈن نے نجی گفتگو میں اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ نیتن یاہو امریکہ کو ایک وسیع تر تنازعے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک اسرائیلی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران کے حملے کا جواب اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے اتوار کو صبح کے وقت اعلان کیا کہ ایران نے اسرائیل کی جانب زمین سےزمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیل نے اسرائیلی سرحدوں سے باہر روک دیا ہے۔

ہاگاری نے اتوار کو علی الصبح ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسرائیل کی سرحدوں کے باہر 10 سے زیادہ کروز میزائلوں کو روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درجنوں ڈرونز کو بھی اسرائیل کی سرحدوں کے باہرتباہ کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ایرانی میزائل گرنے سے ایک اسرائیلی لڑکی زخمی ہوئی اوراسرائیلی فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا۔جب کہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ “تصادم ختم نہیں ہوا ہے اور اسرائیلی افواج اب بھی خطرات کا مقابلہ کر رہی ہیں”۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.