کولکاتہ، 7 اپریل (یو این آئی) مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور ضلع کے قریب بھوپتی نگر پولیس اسٹیشن میں گرفتار ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے دو رہنماؤں کے رشتہ داروں نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے خلاف مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
دسمبر 2022 میں ہونے والے دھماکہ کیس میں مبینہ افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایجنسی کے چھاپے کے بعد آئی پی سی کی دفعہ 154 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں این آئی اے کا ایک افسر زخمی ہوگیا اور خواتین کے ہجوم نے ایجنسی کی ڈیوٹی کار میں توڑ پھوڑ کی۔
22 دسمبر 2022 کو ہونے والے دھماکے میں ٹی ایم سی کے ایک لیڈر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
این آئی اے پر حملہ صبح 6.10 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب انسداد دہشت گردی ایجنسی ملزمین مونوبرت جانا اور بالائی چندر میتی ٹی ایم سی کے دو مقامی لیڈروں کے ساتھ واپس آرہی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد این آئی اے اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
این آئی اے نے الزام لگایا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو سمن بھیجے جانے کے بعد بھی وہ جانچ کے لیے دفتر نہیں پہنچے، اس لیے چھاپہ مارا گیا۔ مشرقی مدنا پور ضلع پولیس نے بھی ایک ایف آئی آر درج کی اور این آئی اے پر حملے کی تحقیقات شروع کی۔
این آئی اے پر حملے کے معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
دریں اثنا، ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ڈائمنڈ ہاربر سے ایم پی ابھیشیک بنرجی نے اتوار کو الزام لگایا، “آئی این اے اور بنگال بی جے پی کے درمیان اتحاد ہوا ہے جس میں ترنمول لیڈروں کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔”
مسٹر بنرجی نے ٹویٹر پر کہا، “یہاں ملی بھگت جاری ہے، الیکشن کمیشن (ای سی آئی) خاموش بیٹھا ہے اور اپنے غیر جانبدارانہ فرائض کو نظر انداز کر رہا ہے۔”
155
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جونیئر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کا تیسرا دن
کلکتہ 7اکتوبر (یواین آئی) درگا پوجا کے پنجمی کے موقع پر جو نیئر ڈاکٹروں کئی پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔...
دسہرہ کے آغاز پر ڈاکٹروں کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے سیکورٹی کی خصوصی تیاریاں کیں
کولکاتا، 02 اکتوبر (ہ س)۔ درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کے احتجاج اور بھاری بھیڑ کو...
بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں نے پھر شروع کی مکمل ہڑتال
8 گھنٹے کی میٹنگ کے بعد کیا گیا فیصلہ کولکاتا، یکم اکتوبر (ہ س)۔ ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں اور...
مرکز تعلیم نسواں کا تیسرا سالانہ تقریب بحسن و خوبی اختتام
خود کو شریعت اسلام کے پابند بنائیں ایک عورت دیندار ہوگی تو کئی نسلیں دیندار پیدا ہونگی سے: خوشنما رشیدی...