National

سکم میں اچانک سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوئی

136views
سکم میں اچانک سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی ہے جس میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکم کی قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ریاستی اتھارٹی کے مطابق 105 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ابھی تک 2 ہزار 563 افراد کو بچایا گیاہے جبکہ 6 ہزار 847 افراد 28 امدادی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ایک ہزار 381 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تیستا دریا کے طاس کے علاقے میں اچانک آئے سیلاب کے سبب 14 پُل بہہ گئے ہیں۔اس دوران بھارتی فوج کی تِرشکتی کور کے جوان لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترشکتی کور کے جوان شمالی سکم کے لاچن، لاچھُنگ، تھانگو اور چُنگ تھانگ میں پھنسے ہوئے ایک ہزار 700 سیاحوں کو بھی مدد پہنچارہے ہیں۔ خراب موسم کے باوجود فوجی جوان ان سیاحوں کو وہاں سے نکالے جانے تک محفوظ رکھنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ تقریباً چھ ہزار 505 افراد 26 امدادی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔مرکزی حکومت کی ایک بین وزارتی ٹیم قدرتی آفت سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سکم میں موجود ہے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.