International

اسرائیل : ‘جنوبی افریقہ سے سفیر واپس بلانے کا فیصلہ ‘

170views

‘جنوبی افریقہ سے اسرائیل کو اپنا سفیر واپس بلانا پڑ گیا ہے۔’ یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کی طرف سے اپنے ہاں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد کرنا پڑا ہے۔ تاہم کہا گیا ہے کہ سفیر کو مشاورت کے لیے بلایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا یہ فیصلہ پیر کے روز اس لیے سامنے آیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت ‘ افریقن نیشنل کونسل’ نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے سے متعلق اپوزیشن جماعت کی تحریک کی حمایت کرے گی۔

افریقی اپوزیشن جماعت نے اسرائیل کی غزہ میں جاری بمباری ، بچوں کی ہلاکت اور بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو اپنی تحریک کا عندیہ دیا تھا۔ جنوبی افریقہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے سخت ناقدین میں سے ہے۔

جبکہ جنوبی افریقی قائد اور دنیا بھر میں عزت پانے والے نیلسن منڈیلا ‘فلسطین کاز’ کے زبردست حامی تھے۔ کیونکہ وہ نسل پرستی کی کسی شکل کو برداشت نہ کرتے تھے۔

خیال رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور ہزاروں کی تعداد میں شہری ہلاکتوں کے خلاف رواں ماہ کے شروع میں ہی جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلالیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.