ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہو چکی تھی۔
اتوار کو باضابطہ طور پر ثانیہ مرزا اور ان کی ٹیم کی جانب سے بیان شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے ایک دن بعد جاری کیا گیا جس میں ’پرائیویسی‘ کی درخواست کی گئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ثانیہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے۔ تاہم آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ شعیب ملک اور ان کی طلاق کو چند ماہ ہوئے ہیں۔ وہ شعیب کو ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ ان کی زندگی کے اس مشکل دور میں ہم تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘
سنیچر کو شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
شعیب ملک نے اپنی کی شادی کی تقریب کی تصاویر اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کی تھیں کہ ’اور ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا ہے۔‘
’پیارے افضل‘ ڈرامہ سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بعد میں اپنا بائیو ثناء جاوید سے بدل کر ثناء شعیب ملک کر دیا۔
اس طرح دونوں جانب سے اس شادی کی تصدیق ہو گئی۔
دونوں کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے۔ اس دوران ثانیہ سے شعیب ملک کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں عروج پر تھیں۔
چھ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ثانیہ مرزا اور نہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی طلاق کی افواہوں پر کے بارے میں کوئی بیان دیا تھا۔
دونوں کو گزشتہ سال دبئی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ دیکھا گیا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ایک ٹاک شو کی میزبانی بھی کی جس میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
188
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہندستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو 149 رن پرسمیٹا
ہندستانی اننگ 91.2 اوور میں کل کے اسکور میں 37 رن کا اضافہ کرکے 376 کا ہدف بنگلہ دیش کو...
چائنا اوپن :مالویکانے کرسٹی گلمور کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل
چانگ زو، 19 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی شٹلر مالویکا بنسوڑ نے جمعرات کو چائنا اوپن 2024 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے...
پاکستان کی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 رن سے ہرایا
ملتان، 18 ستمبر (یو این آئی) منیبہ علی (45) اور کپتان فاطمہ ثنا (ناٹ آؤٹ 37) کی شاندار اننگز کے...
اشون کی سنچری اور جڈیجہ کی مضبوط شراکت سے میچ میں گرفت
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن چھ وکٹ پر339 رنز بنا یا، اشون 102 پر...