International

اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ، مستعفی ہونے کا مطالبہ

165views

غزہ میں حماس کے خلاف بمباری نیتن یاہو کے لئے درد سر بنتی جا رہی ہے ۔ اب خود اسرائیل میں عوام  ان کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں ۔اسرائیلی عوام بھی انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کے خلاف یک زباں ہو گئے اور دارالحکومت تل ابیب میں احتجاج کے دوران وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

عالمی عدالت کے کسی فیصلے کے بعد بھی غزہ میں جنگ جاری رہے گی: اسرائیل

العربیہ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس مظاہرہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف ماحول پیدا کر دیا ہے۔ واضح رہے ان حملو سے پہلے خود اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرے ہو رہے تھے۔

مظاہرین نے غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیا اور ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران مظاہرین ملک میں فوری نئے انتخابات کے حق میں اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

اسرائیلی یرغمالوں کے اہل خانہ سے ملنے پہنچے نیتن یاہو کو شدید مخالفت کا سامنا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر یرغمال اسرائیلیوں کے خاندان کے افراد کا دباؤ بھی  بڑھ رہا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوری طور پر رہا ہو سکیں۔

Follow us on Google News