International

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک بنجامن نیتن یاہو سے مذاکرات کے لئے تل ابیب پہنچ گئے

British Prime Minister Visits Israel
143views

اسرائیل اورفلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک آج تل ابیب پہنچے۔ جناب سونک امریکی صدر جوبائیڈنکے دورے کے ایک دن بعد اسرائیل پہنچے ہیں۔ عالمی رہنماوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیانجاری لڑائی کے سبب مغربی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ برطانیہکے وزیراعظم آج تل ابیب میں اسرائیل کے وزیراعظم بن جامن نیتن یاہو اورصدر IsaacHerzog سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیل پہنچنے پر برطانیہ کے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلکو مشکل حالات کا سامنا ہے اور وہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اس کے ساتھ ہیں۔ اپنےدورے سے قبل جناب سونک نے کہا تھا کہ ہرشہری کی ہلاکت ایک سانحہ ہے اور اس جنگ میںپہلے ہی کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔کم از کم چھ برطانوی شہری ہلاک ہوئے ہیں اور دس ابتک لاپتہ ہیں۔

کل امریکی صدر نے اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنے کیخاطر ایک مختصر دورہ کیا تھا۔ امریکہ واپس آنے پر جناب بائیڈن نے مصر کے صدر عبدالفتاحالسیسی سے ٹیلی فون پر غزہ کے لئے انسانی بنیاد پرامداد کے حوالے سے بات چیت کی۔ امریکیصدرنے کہا کہ ٹیلی فون پربات چیت کے دوران مصرکے صدرنے رفاہ کا راستہ کھولنے سے اتفاقکیا تاکہ غزہ کے لئے امداد لے جارہے تقریباََ بیس ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی جاسکے۔جناببائیڈن نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی شہریوں کی مدد کے لئے دس کروڑ امریکی ڈالر مختص کئےجائیں گے۔××

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.