بھارت، برطانیہ، امریکہ، چین اور یوروپی یونین سمیت 28 ملکوں نے مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق دنیا کے پہلے سمجھوتے پر دستخط کئے

276views
بھارت، برطانیہ، امریکہ، چین اور یوروپی یونین سمیت 28 ملکوں نے مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق دنیا کے پہلے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ اسے Bletchley اعلامئے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہوئے اس سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ برطانوی حکومت نے Bletchley پارک میں برطانیہ کی دوسری جنگ عظیم کوڈ بریکنگ سینٹر میں دو روزہ تقریب کا آغاز کیا۔ برطانیہ کے وزیراعظم رِشی سونک نے کہا کہ یہ اعلامیہ ایک اہم حصولیابی ہے، جس کے تحت دنیا کے مصنوعی ذہانت والے بڑے ممالک اِس سے وابستہ خطرات کو سمجھنے کی فوری ضرورت پر متفق ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد کی جاسکے۔
